طویل القامت
معنی
١ - قدو قامت میں لمبا، دراز قد، بلند قامت، بہت اونچا (عموماً آدمی یا کوئی چیز)۔ "وہ بوڑھا ضرور تھا مگر ہٹا کٹا اور طویل القامت تھا۔" ( ١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٧٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں دو اسما کے درمیان 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں